
شاہد آفریدی،عمراکمل اور احمدشہزاد کو ٹیم سے باہررکھنے کی تجویز
پاکستان کرکٹ بورڈ کو شاہد آفریدی، عمراکمل اور احمد شہزاد کو قومی ٹیم سے باہر رکھنے کی تجویز دی گئی۔ سابق بورڈ انتظامیہ اور ماہرین کا کہنا ہے کہ تینوں کا منفی طرز عمل ٹیم کے لیے نقصان دہ ہے اور ان کی موجودگی میں مضبوط اسکواڈ تشکیل نہیں دیا جاسکتا۔
ذرائع کے مطابق سابق ہیڈ کوچ وقاریونس اور سابق منیجر انتخاب عالم نے اپنی رپورٹس میں سابق کپتان شاہد آفریدی، عمر اکمل اور احمد شہزاد پر سخت تینقید کی ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق سابق ٹیم انتظامیہ اور ماہرین کرکٹ نے بھی بورڈ کو شاہد آفریدی، عمراکمل اور احمد شہزاد کو ٹیم سے باہر رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تینوں کا منفی طرز عمل ٹیم کے لئے نقصان دہ ثابت ہواہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی تینوں بلے بازوں سے متلعق تجویز پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے اورنئے چیف سلیکٹر سے اس بارے میں مشاورت کی جائے گی۔
No comments:
Post a Comment