Friday, 8 April 2016

دہشت گردی کے ناسور کوختم کر کے دم لیں گے، سرفراز بگٹی

دہشت گردی کے ناسور کوختم کر کے دم لیں گے، سرفراز بگٹی

دہشت گردی کے ناسور کوختم کر کے دم لیں گے، سرفراز بگٹی

بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سول اور ملٹری تعلقات کی نوعیت مثالی ہے ۔ امن کی خاطر مذاکرات کرنے کو تیار ہیں۔
پاک فوج سے تربیت حاصل کرنے والے پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ امن کی خاطر ناراض قبائلیوں سے مزاکرات کے لئے تیار ہیں۔انھوں نے واضح کیا کہ کسی کوبھی کسی دوسرےملک سےپیسہ لے کردہشتگردی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔بلوچستان کے قبائلی محب وطن ہیں اور وہ ملک اور صوبے کے خلاف ہرسازش کو ناکام بنا دیں گے اور دہشت گردی کے ناسور کوختم کر کے دم لیں گے۔
وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں پولیس میرٹ پر بھرتیاں کی گئی ۔سیکیورٹی فورسز اور سیاسی قیادت کے تعاون سے بلوچستان سے ہر قیمت پر دہشتگردی کا خاتمہ کرینگے۔انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن کی خاطر فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔


No comments:

Post a Comment