
پی سی بی کا اسپن باؤلرز کیلئے خصوصی ٹریننگ کیمپ لگانے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپن باؤلرز کے لئے خصوصی ٹریننگ کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا، جبکہ تربیتی کیمپ کی سربراہی سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کریں گے۔
پی سی بی حکام کے مطابق اسپن باؤلرز کی ٹریننگ کے لئے لگائے جانے والے تربیتی کیمپ میں ٹاپ اسپنر ذوالفقار بابر کے علاوہ یاسر شاہ، ظفرگوہر،ارسل شیخ،محمد اصغر ،کرامت علی،عماد وسیم،محمد نواز شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بلال آصف،حیات اللہ،شاداب خان،سلمان فیاض،اور احمد شفیق بھی تربیتی کیمپ میں شریک ہوں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد سپنرز کو لیگ اسپن اور آف اسپن کی گر سکھائیں گے۔
No comments:
Post a Comment