
سابق صدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، 22 اپریل کو پیش کرنے کاحکم
اسلام اباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئے۔سابق صدر کو بائیس اپریل کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ججز نظر بندی کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت جج سہیل اکرام نے کی۔۔عدالت کے استفسار پر وکیل صفائی نے بتایا کہ پرویز مشرف علاج کے لئے بیرون ملک ہیں۔عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف نے باہر جانے سے پہلے عدالت سے اجازت کیوں نہیں لی۔کیا پرویز مشرف گورنمنٹ کی اجازت سے بیرون ملک علاج کے لیے گئے ہیں؟عدالت نے پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں بائیس اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔سابق صدر کی جانب سے اختر شاہ ایڈوکیٹ نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کروایا۔
No comments:
Post a Comment