Friday, 8 April 2016

منی لانڈرنگ کیس: ایان علی سے برآمد ہونے والی رقم ضبط

منی لانڈرنگ کیس: ایان علی سے برآمد ہونے والی رقم ضبط

منی لانڈرنگ کیس: ایان علی سے برآمد ہونے والی رقم ضبط

کسٹم کلکٹریٹ ٹربیونل نے کرنسی اسمگلنگ سے متعلق ایان علی کی ضبط شدہ رقم کے حوالے سے فیصلہ سنا دیا۔ کسٹم کلکٹر نے ایان علی سے برآمد ہونے والی تمام رقم ضبط کرلی ہے۔
ایان علی کے منی لانڈرنگ کیس میں راولپنڈی کے کسٹم کلکٹر نے بارہا طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر بطور جرمانہ ایان علی سے برآمد ہونے والی رقم ضبط کرلی۔ کسٹم کلکٹر علی رضا کے لکھے ہوئے فیصلے کے مطابق ملزمہ ایان علی کو ساڑھے پانچ کروڑ روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔
ایان علی متعدد طلبی نوٹسز کے باوجود پیش ہوئیں نہ ہی کوئی جواب جمع کروایا جس کی وجہ سے ملزمہ کے قبضے سے ملنے والی رقم بحق سرکار ضبط کی گئی۔ ایان علی سے پانچ لاکھ چھ ہزار آٹھ سو ڈالر برآمد ہوئے تھے۔ ملزمہ ایان علی کو ساڑھے پانچ کروڑ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔


No comments:

Post a Comment