Friday, 8 April 2016

ویسٹ انڈین باؤلر سنیل نارائن کا باؤلنگ ایکشن کلیئر قرار

ویسٹ انڈین باؤلر سنیل نارائن کا باؤلنگ ایکشن کلیئر قرار

ویسٹ انڈین باؤلر سنیل نارائن کا باؤلنگ ایکشن کلیئر قرار

آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے اسٹار باؤلر سنیل نارائن کا باؤلنگ ایکشن درست قرار دیدیا۔ سنیل نارائن پر گذشتہ سال نومبر سے باؤلنگ کرانے پر پابندی عائد تھی۔
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے اسٹار اسپنر سنیل نارائن کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد کلیئر قرار دے دیا ہے۔ سنیل نارائن ویسٹ انڈیز کیلئے اب ڈومیسٹک اور انٹرنیشل کرکٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے سنیل نارائن کا باؤلنگ ایکشن گذشتہ سال نومبر میں سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران مشکوک قرار دیا تھا اور سنیل نارائن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ اندیز کیلئے نہیں کھیل پائے تھے۔


No comments:

Post a Comment