Friday, 8 April 2016

منکیرہ کا سرکاری اسکول بھی بنیادی سہولیات سے محروم، مریم نواز کی توجہ کا منتظر

منکیرہ کا سرکاری اسکول بھی بنیادی سہولیات سے محروم، مریم نواز کی توجہ کا منتظر

منکیرہ کا سرکاری اسکول بھی بنیادی سہولیات سے محروم، مریم نواز کی توجہ کا منتظر

مریم نواز تعلیم کے فروغ میں اہم ترین کردار ادا کررہی ہیں۔ درس گاہوں کی حالت بدلنے اور بچوں میں پڑھائی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے بیش بہا خدمات سر انجام دینے میں مصروف ہیں۔  ملک بھر کے اسکولز ان کی توجہ چاہتے ہیں۔
منکیرہ کے علاقے موضع ڈگر کوٹلی کے ماڈل پرائمری اسکول میں جہاں لڑکیاں اور لڑکے  بنیادی سہولیات سے محروم عمارت میں زیر تعلیم ہیں۔ کمروں کی قلت کے باعث بچے سخت گرمی میں کھلے آسمان تلے علم کے حصول میں مشغول ہیں۔ طلبہ و طالبات کو سیکیورٹی خدشات کا بھی سامنا ہے جبکہ چار دیواری نہ ہونے کے باعث بیشتر جانور اسکول میں گھس آتے ہیں۔ بچوں نے دختر اول مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ ان کے اسکول میں بجلی اور کمروں کی فراہمی ممکن بنائیں۔
جدید دور میں بھی اسکول بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے ۔ ماڈل اسکول میں ایک کمرہ ایک کلاس کا اصول بنایا گیا ہے لیکن کمروں کی کمی کے باعث بچوں کو تعلیم کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ۔


No comments:

Post a Comment