
کراچی میں منعقد ہوا ایکشن سے بھرپور پاکستانی فلم مالک کا پریمیئر
کراچی میں ایکشن سے بھرپور پاکستانی فلم مالک کا پریمیئر ہوا جس میں شوبز کے چمکتے ستاروں نے شرکت کی اور فلم کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
کراچی کے ایک سینما گھر میں نئی آنے والی پاکستانی فلم مالک کا پریمئیر ہوا۔ فلم کے پریمیئر میں فلم کی کاسٹ اور کرئیو سمیت شوبز کے ستارے بھی دیکھائی دیئے۔ فلم کی کاسٹ پر امید ہے کہ مالک باکس آفس میں اچھا بزنس کرئے گی۔
مالک فلم کی کہانی کرپٹ سسٹم کے خلاف ایک آواز اور جد و جہد پر مبنی ہے ۔ فلم میں ہر ایک شہری کو پاکستان کا مالک ہونے کا تصور دیا گیا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں پی ٹی وی کے مشہور ڈرامے دھواں کے ہیرو عاشر عظیم ، جبکہ فرحان علی خان ، ساجد حسن ، اہتشام الدین ،تطمئین القلب سمیت دیگر بھی فلم کا حصہ ہیں۔
ایکشن ، سسپینس ، رومانس اور ہلکے پھلکے انداز مزاح کا احاطہ کیے یہ فلم آٹھ اپریل سے سینما گھروں
کی زینت بننے جا رہی ہے۔
کی زینت بننے جا رہی ہے۔
No comments:
Post a Comment